ہیڈلائنز


وزارت خارجہ نے ایم کیو ایم مخالف بی بی سی رپورٹ پر برطانیہ کو خط لکھ دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے بی بی سی کی اُس رپورٹ پر برطانوی حکام کو خط لکھ دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایم کیوایم بھارت سے مالی مدد حاصل کرتی رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے برطانوی حکام کو لکھے گئے خط کے متن میں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ برطانوی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بی سی سی کی رپورٹ کی اپنے ذرائع سے تصدیق یا تردید کرکے آگاہ کریں۔ جب کہ خط میں بی بی سی کی رپورٹ کی مندرجات کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ رپورٹ میں ایم کیو ایم کے جن 2 رہنماؤں نے بھارت سے مالی مدد لینے  کا اعتراف کیا ہے ان کے ناموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں برطانوی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ میں جن ہتھیاروں اور رقم کا ذکر کیا گیا ہے جنہیں کراچی میں استعمال کیا جانا تھا اس حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے کہ اس میں کتنی صداقت ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان منظم جرائم کے خاتمے کے لئے قریبی تعلقات ہیں اور اسی کے پیش نظر ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں دونوں ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے اس لئے پاکستان بھی بی بی سی کی رپورٹ پربرطانوی حکام سے معلومات کے تبادلے کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیوایم بھارت سے مالی مدد حاصل کرتی رہی ہے اور بھارت نے 10 سال کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے سیکڑوں کارکنوں کو عسکری تربیت بھی فراہم کی ہے جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی حکام سے معاونت حاصل کرنے کی منظوری دی تھی۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ