ہیڈلائنز


بلآخر یوسف رضا گیلانی نے ترک خاتون اول کا "گمشدہ ہار" نادرا حکام کے حوالے کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے بھیجا گیا ترک خاتون اول کا ’گمشدہ‘ ہار کابینہ ڈویژن، توشہ خانہ انتظامیہ اور دفترخارجہ کے انکار کے بعد بالاخر نادرا نے وصول کرلیا۔  تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پرنسپل افسراعزاز نیازی ترک وزیراعظم کا ’گمشدہ‘ ہار واپس کرنے کے لئے دفتر خارجہ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے لہذا حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹ جاری ہونے کے بعد ہار کو توشہ خانہ میں جمع کرایا جا سکے گا۔ جس کے بعد اعزاز نیازی ہار لے کر وزیراعظم کے توشہ خانہ پہنچے جہاں انہیں توشہ خانہ انتظامیہ نے یہ کہہ کر ہار لینے سے انکار کردیا کہ ان کے پاس حکومت کی جانب سے کوئی ایسا حکم نامہ موجود نہیں کہ وہ یہ ہار براہ راست لے سکیں، حکم نامہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے کے بعد ہی یہ ہار وصول کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کابینہ ڈویژن نے بھی ترک خاتون اول کا گمشدہ ہار لینے سے صاف انکارکردیا تھا۔


سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نمائندے اعزاز نیازی ہار لے کر نادرا پہنچے جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے افضل نیازی کی موجودگی میں ہار جمع کرادیا گیا جس کے بعد ہار جمع کرانے کے بعد رسید ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے حوالے کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ترک خاتون اول کی جانب سے پاکستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 2010 میں سابق وزیراعظم کو ایک ہار دیا تھا جو گم ہو گیا تھا تاہم معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد سابق وزیراعظم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہار ان کے پاس ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ