ہیڈلائنز


وزیر داخلہ کا بی بی سی رپورٹ پر برطانوی حکومت کو خط کا ڈرافٹ تیار کرنیکا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم سے متعلق بی سی سی رپورٹ پر معاونت کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا ڈرافٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کے حکم کے بعد وزارت داخلہ نے برطانوی حکام کو لکھے جانے والے خط کے حوالے سے بی بی سی رپورٹ کے مندرجات کا جائزہ لینا شروع کردیا جب کہ وزیرداخلہ نے ڈرافٹ کی تیاری کے لئے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت لینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے بھارت سے مالی مدد لینے سے متعلق بی بی سی رپورٹ پر معاونت کے لئے لکھے جانے والے خط میں بی بی سی رپورٹ کے مندرجات کا ذکر کیا جائے گا اور خط آج ہی لکھے جانے کا قوی امکان ہے۔ واضح رہے کہ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیوایم بھارت سے مالی مدد حاصل کرتی رہی ہے اور بھارت نے 10 سال کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے سیکڑوں کارکنوں کو عسکری تربیت بھی فراہم کی ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ