ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 18 ویں اور 21ویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے تحت فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17 رکنی بینچ نے 21ویں آئینی ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے اپنے دلائل مکمل کئے تو عدالت نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اس سے قبل سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ کا کام آئین کی تشریح کرنا ضرورہے لیکن وہ کسی بھی آئینی ترمیم یا قانون کو بیک جنبشِ قلم کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 67%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ