ہیڈلائنز


بی بی سی کے الزامات سچ نکلے تو ثابت ہوگا کہ ایم کیوایم محب وطن نہیں،خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بی بی سی کے الزامات سچ نکلے تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ ایم کیو ایم والے محب وطن نہیں بلکہ ہندوستانی ہیں جو محض پیسوں کی خاطر بھارت کا ساتھ دیتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی ایک بڑی نمائندہ جماعت ہے جو صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا حصہ بھی رہی لہٰذا بی بی سی کی رپورٹ کی صرف تردید کرنے اور اسے ٹیبل اسٹوری کہنے سے جان نہیں چھوٹ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے عدالت سے رابطہ کرنا چاہیے اور برطانیہ کا عدالتی نظام بہت مضبوط ہے جس سے سچ اور جھوٹ کا پتا چل جائے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بی بی سی کے الزامات سچ نکلے تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ ایم کیو ایم والے محب وطن نہیں بلکہ ہندوستانی ہیں جو محض پیسوں کی خاطر بھارت کا ساتھ دیتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑرہا ہے ایسے میں ملک کی سیاسی جماعت کے خلاف اتنا سنگین الزام لگنا آپریشن ضرب عضب کو سبوتاژ کرسکتا ہے۔

Clear

28°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: W at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ