ہیڈلائنز


ایم کیو ایم کے دہشتگرد دھڑے کو الطاف حسین کنٹرول کر رہے ہیں، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کا دہشت گرد دھڑا الطاف حسین چلا رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دو دھڑے ہیں، ایک دھڑا سیاسی اور دوسرا دہشت گرد، متحدہ کے دہشت گرد دھڑے کو الطاف حسین کنٹرول کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے بھارت سے فنڈنگ وصول کی اور بھارت نے 10 سال تک متحدہ کے سیکڑوں کارکنوں کو تربیت فراہم کی۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 22°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ