ہیڈلائنز


گلگت بلتستان، حفیظ الرحمان وزیراعلیٰ اور فدا نوشاد اسپیکر ہونگے

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت بلتستان: پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی حافظ حفیظ الرحمٰن گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی ہونگے۔ یہ بات گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جی بی میں حکومت سازی اور نو منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حافظ حفیظ الرحمٰن کو گلگت بلتستان کا وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم سے گورنر کی ملاقات کے موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی موجود تھے۔ ادھر حافظ حفیظ الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسکردو کے نو منتخب رکن اسمبلی حاجی فدا ناشاد کو قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر اور گلگت سے نو منتخب رکن اسمبلی جعفر اللہ کو ڈپٹی سپیکر منتخب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان گلگت میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب اراکین اسمبلی اور مسلم لیگی عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حفیظ الرحمٰن نے حاجی فدا محمد ناشاد کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ حاجی فدا محمد ناشاد بہت سینیئر رکن اسمبلی ہونے کے ساتھ دانشور بھی ہیں۔ وہ ہر چیز سے واقفیت رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ اسمبلی کو بہترین انداز میں چلائیں گے۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ