ہیڈلائنز


ڈی جی آئی ایس آئی کا وزیراعظم نواز شریف کو 9 ایم ایم پستول کا تحفہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم میاں نوازشریف کو 9 ایم ایم کا جدید پستول تحفے میں دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے نائن ایم ایم پستول ان کے 30 مئی کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر دیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے پستول کے تحفے کو قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کو لائسنس کی درخواست دی ہے، جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس پر پابندی وزیراعظم نوازشریف کیلئے نرم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ