ہیڈلائنز


پٹرولیم مصنوعات مہنگی نہیں کر رہے، اوگرا سمری کی کوئی اہمیت نہیں، وزارت پٹرولیم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم کے ایک اعلیٰ افسر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ موجودہ قیمتیں برقراررکھے گی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اوراس حوالے سے اوگراکی سمری کی کوئی اہمیت نہیں۔ادھر اوگرا کی جانب سے تیارکی گئی ابتدائی سمری کے مطابق یکم جولائی سے ہائی سپیڈ ڈیزل کے علاوہ دیگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔ پٹرول3 روپے6 پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین 4 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپیہ اورلائٹ ڈیزل 1 روپیہ 11 پیسے فی لیٹرمہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل2 روپے 21 پیسے فی لیٹرسستا ہونے کاامکان ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ