ہیڈلائنز


بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی کے اراکین نے بجلی کی لوڈ شیڈنت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا کر وفاقی حکومت کے خلاف ’شیم شیم‘ کے نعرے لگائے اور کہا کہ ٹائم دے کر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کہاں گئے۔ قومی اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف نہ صرف احتجاج کیا بلکہ اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت جو کہتی ہے وہ کرتی نہیں ہے، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے حکومت کے اختیارات اور ٹاک شوز پر وزراء کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پورے ملک میں احتتجاج ہو رہا ہے اور بہت سے علاقوں میں تو 6، 7 دنوں سے بجلی بند ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اربوں روپے میٹرو منصوبوں پر خرچ کرنے والی حکومت کو واقعی عوام کے درد کا احساس ہے تو پھر قومی اسمبلی کے اے سی بند کر دیئے جائیں اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک کر توانائی بحران کے حل پر لگائے جائیں۔ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ اب لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے لیکن ہم مینار پاکستان پر کھڑے ہو کر 6 ماہ اور سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نعرے نہیں لگائے گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پچھلے سال بجٹ میں توانائی بحران کے لئے 450 ارب روپے دینے کے بعد کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں ڈال دیا لیکن اب توانائی کے لئے 300 بلین پھر جمع ہیں، یہ لوگ مسائل کی جڑ تک نہیں پہنچنے کے بجائے دنیا میں دکھاوے کے لئے میٹرو بس اور موٹر وے جیسے منصوبے بناتی ہے۔
Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ