ہیڈلائنز


ترک خاتون اول کا ’’گمشدہ ہار‘‘ اپنے پاس رکھنے پر یوسف رضا گیلانی کو نوٹس

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ترک خاتون اول کے ہار کے معاملے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ترک وزیراعظم کی اہلیہ کے ہار کے معاملے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نے منگل تک ہار واپس نہ کیا ان کے خلاف دفعہ 403 کے تحت امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اُس وقت کے ترک وزیراعظم اورموجودہ صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ کی جانب سے 2010 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کردہ گمشدہ ہار کا معمہ چند روز قبل اس وقت حل ہوا جب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اعتراف کیا کہ وہ ہار ان کے پاس ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Partly cloudy
Monday 18°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Mostly sunny
Thursday 22°C / 25°C Sunny
Friday 20°C / 25°C Sunny
Saturday 21°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ