ہیڈلائنز


آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کرنوالوں کی معاونت کے جرم میں امریکی شہری کو سزا

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: امریکی عدالت نے 2009 میں لاہور میں حساس ادارے کی عمارت پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد اور اس کے گھر والوں کی مالی معاونت کے الزام میں پاکستانی نژاد شہری کو ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنادی۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے ریاست پورٹ لینڈ اوریگن کے رہائشی 51 سالہ ریاض قادر خان کو پاکستان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کے جرم میں ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ریاض قادر خان نے رواں برس فروری میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس نے حملہ کرنے کے لئے مالدیپ کے شہری علی جلیل کو تقریباً 2500 ڈالر دینے تھے۔ واضح رہے کہ ریاض قادر خان پر آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کے الزام میں 2013 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آئی ایس آئی کے لاہور دفتر میں مئی 2009 کو ہونے والے حملے میں 35 افراد جاں بحق جب کہ 300 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly cloudy

30°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 63%
Wind: SE at 11.27 km/h
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 26°C Thunderstorms
Friday 22°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 31°C Sunny
Sunday 26°C / 31°C Thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Thunderstorms
Tuesday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ