ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف نے سحر و افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر فوری جواب طلب کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے فوری جواب طلب کرلیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھرمیں سحر اور افطار کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرنوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی و بجلی حکام سے فوری جواب طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی،سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور انہیں اس کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔
دوسری جانب وزارت بجلی و پانی نے سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ پر ملک میں بجلی کی 5 تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، گیپکو، میپکو، آئیسکو اور فیسکو کونوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وجوہات طلب کرلیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سحر اورافطار کے دوران گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شام ساڑھے 6 بجے سے صبح 4 بجے تک تمام صنعتوں کو بجلی کی فراہمی معطل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن تقسیم کارکمپنیوں نے صنعتوں کو بجلی کی فراہمی بند نہ کی جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ