ہیڈلائنز


آصف زداری نے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس کل نوڈیرو میں طلب کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل نوڈیرو میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل نوڈیرو ہاؤس میں طلب کرلیا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزرا اور ارکان سندھ اسمبلی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آصف زرداری کے فوج سے متعلق متنازع بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کی 62ویں سالگرہ کے موقع پرنوڈیرو میں پارٹی رہنماؤں کو اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب بھی انتہائی سادگی سے منائی جائے گی۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ