ہیڈلائنز


فوج ایک مہذب ادارہ ہے، آصف زرداری کا بیان گزشتہ آمروں کی طرف تھا، شیری رحمان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کو دیئے گئے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ فوج ایک مہذب ادارہ ہے، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے آپریشن ضرب عضب کو سراہا جب کہ پیپلزپارٹی نے جنرل راحیل شریف کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا بیان گزشتہ آمروں کی طرف تھا، پیپلزپارٹی نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کرتے رہیں گے ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نہ کبھی کرپشن کا دفاع کیا اور نہ کرے گی، اس وقت ملک دشمن قوتیں متحرک ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہم سب سے پہلے صفوں میں کھڑے رہے، ہماری قیادت نے شہادتیں دیں اور ہم اپنی فوج کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر جلدی عملدرآمد ہونا چاہئے، ایکشن پلان کو آگے لے کر جانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم ضرور چاہیں گے کہ ایکشن پلان اپنے منطقی انجام تک پہنچے اور ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم ہو جس کے لیے چاہے جو بھی قربانیاں دینا پڑیں ہم دیں گے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ