ہیڈلائنز


آصف زرداری کا فوج مخالف بیان کے حق میں بلایا جانیوالا افطار ڈنر شو ناکام ہوگیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا پاک فوج کے خلاف اپنے بیان کے حق میں صف بندی کے لیے بلایا جانے والا افطارڈنرشو ناکام ہوگیااور ملک کی بڑی جماعتوں نے اس میں شرکت سے انکارکردیا جب کہ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے فوج مخالف بیان پرنئی قلا بازیاں کھاتے ہوئے اب معافی تلافی اور معذرتوں پراتر آئی ہے اور آصف زرداری کے بیان کو سابق آمروں سے منسوب کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری نے اتحادی جماعتوں کو افطار ڈنر دیا جس میں میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی جب کہ حکمران جماعت (ن) لیگ بھی اس میں نہ گئی، اے این پی افطاری میں شریک تو ہوئی تاہم اس کے سربراہ اسفند یار ولی اس میں نہ آئے ،پیپلز پارٹی کی درینہ حلیف جماعت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آئے ضرور لیکن اس وقت جب افطاری ختم ہوچکی تھی، (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اس افطاری میں شریک ہوئے لیکن انھوں نے بھی آصف زرداری کو فوج کے خلاف بیان دینے سے گریز کامشورہ دے ڈالا اور پہلا بیان بھی واپس لینے کو کہا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کو بلایا ہی نہیں گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے نمائندگی کی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے آصف علی زرداری کی جانب سے پاک فوج اوران کے سربراہ کے متعلق دیئے جانے والے بیانات پر تخفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو اس وقت جن چیلنجز کا سامنا ہے ان حالات میں ہمیں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا چاہیے اور مفاہمت کی پالیسی پر کاربند رہنا چاہیے۔ ڈنر میں پرتکلف کھانوں سے اتحادی جماعتوں کی تواضع کی گئی تاہم سابق صدر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے اور دعوت میں 5 میں 2 میزیں خالی رہیں۔ ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے بعد وہاں موجود سیاستدانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور کراچی کے حالات پر مشاورت کی گئی۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ