ہیڈلائنز


غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے سخت اسکریننگ اور اسکروٹنی کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیوں پر رکھنے کے لئے الیکٹرانک رجسٹریشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی کی سربراہی میں اقتصادی امور ڈویژن کے ممبران پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی این جی اوز کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، کمیٹی نے 7 نکاتی سفارشات وزیراعظم کوبھجوادیں ہیں جس میں بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے 10 روز میں الیکٹرانک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی این جی اوز کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے پہلے مرحلے میں اسکریننگ کی جائے گی اور پھر موصول درخواستوں کی 45 دنوں کے اندر اسکروٹنی کروائی جائے گی، این جی اوز کی ماضی کی سرگرمیوں اور فنڈنگ کے ذرائع کی تصدیق کی جائے گی اور کلیئر ہونے والی غیر ملکی آئی این جی اوز کو مخصوص علاقوں میں کام کی اجازت دی جائے گی جب کہ نامکمل آن لائن فارم کی حامل درخواستیں خود بخود ہی مسترد ہوجائیں گی۔
خصوصی کمیٹی نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کا کام وزارت داخلہ کو سونپنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر غیر ملکی این جی او کی رجسٹریشن کا پرفارمہ وزارت داخلہ کو بھجوائے گا جب کہ امریکی این جی او سیو دی چلڈرن سمیت 9 غیر ملکی این جی اوز کونئی رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ