ہیڈلائنز


سحروافطار کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، وزارت پانی و بجلی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی نے وزیراعظم نواز شریف کی رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ہے سحرو افطار کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جا ئے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سحرو افطار کے اوقات میں بجلی کا شارٹ فال 1300 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے لہذا سحروافطار کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی نے صارفین سے سحرو افطار کے اوقات میں کم بجلی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت دی تھی کہ سحرو افطار کے اوقات میں پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن اس کے باوجود پہلی سحری کے موقع پر ملک کے بیشتر حصوں میں لوڈ شیڈنگ دیکھنے میں آئی۔
Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 71%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ