ہیڈلائنز


غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عدالت نے غازی عبدالرشید کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ غازی عبدالرشید قتل کیس میں متعدد نوٹسز کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ملزم کو گرفتار کر کے 24 جولائی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو ضامنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں عدالت نے غازی عبد الرشید قتل کیس میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Clear

7°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ