ہیڈلائنز


دہشتگردوں کی فنڈنگ روک دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روک رہا ہے ، سیاسی چیلنجز کے باعث قومی ایکشن پلان پر مزید عملدرآمد میں وقت لگے گا۔ روسی جریدے سپتنک کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے عاصم باجوہ کا کہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روک رہا ہے ، اس منصوبے کی سب سے بڑی کامیابی قبائلی علاقے میں عملی کارروائی کرنا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا اگرچہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں کو شروع کیا جا چکا ہے لیکن دوسری جہتوں کو شروع کیے جانے کی خاطر سیاسی چیلنجز کے باعث وقت درکار ہے ، 2015ء میں پاکستان کی حکومت نے طویل المدتی اقدامات کے ساتھ دہشت گردی کی کمر توڑنے کی خاطر نیشنل ایکشن پلان تیار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بنیاد پرستی سے نجات کے حصول کے لئے کچھ پائلٹ پروگرام شروع کیے گئے تھے جو اب قومی سطح پر وسیع کر دیئے گئے ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا صفورہ گوٹھ میں بس پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ بنیاد پرست نوجوانوں کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں ، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان میں ہر نوجوان بنیاد پرست کی طرف مائل ہے

Mostly cloudy

15°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 43%
Wind: SSE at 17.70 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 16°C Sunny
Monday 10°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 10°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ