ہیڈلائنز


آصف زرداری کی فوج پر تنقید، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطہ ہو اجس دوران وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر حکومت کی جانب سے رد عمل سے متعلق آگاہ کیا۔ آرمی چیف اس وقت دور ہ روس پر ماسکومیں موجود ہیں جبکہ آصف زرداری کا بیان سامنے آنے کے بعد ملک میں طوفان ہوگیاجس پر گزشہ روز آرمی چیف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو ا،نوازشریف نے راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے آصف زرداری کے بیان کی مذمت اور رد عمل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ مقامی ٹی وی چینل کا کہناہے کہ نوازشریف نے کہا کہ پاک فوج ملک میں امن کے قیام کیلئے دہشتگردوں کا خاتمہ کر ر ہی اور فوج کے معاملے میں اس قسم کے بیانات پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاک فوج پر تنقیدکرے اور حکومت خاموش رہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے بیان سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آصف زرداری کے بیان کی سخت مذمت کی تھی جس پر وزیراعظم نوازشریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثارکے رد عمل کو سراہا۔ وزیر اعظم اور سابق صدر کے درمیان بدھ کے روز ملاقات طے تھی لیکن نواز شریف نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے یہ میٹنگ ملتویٰ کردی تھی۔ روزنامہ پاکستان نے اپنی خصوصی رپورٹ میں قارئین کو بتایا تھا کہ یہ ملاقات اس لئے ملتوی کی گئی کہ وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ آرمی چیف اس وقت ماسکو میں ہیں، اگر ایسے میں زرداری صاحب سے ملاقات کی گئی تو غلط تاثر جائے گا اور غلط فہمی پیدا ہونے کا امکان ہے
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 76%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ