ہیڈلائنز


وزیراعظم کی ہدایت پر سحر و افطار کیلئے بجلی کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت پانی وبجلی نے سحر و افطار کے لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ سحری سے ایک گھنٹے پہلے اور 30 منٹ بعد تک جب کہ افطار کے لئے شام ساڑھے 6 بجے سے رات 10 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جس سے متعلق وزارت پانی و بجلی نے شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو نئے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب آئیسکو نے رمضان المبارک کے لئے لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فنی خرابی دور کرنے کے لئے آئیسکو عملہ دفتروں میں موجود رہے گا جب کہ سحری کے لئے 2 بجے سے ساڑھے 3 اور افطار و تراویح کے لئے شام ساڑھے 6 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ