ہیڈلائنز


وزیراعظم کے معاون ہارون اختر بھی تاندلیاں والا شوگرملز کیس میں ملوث نکلے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر بھی تاندلیاں والا شوگر ملزکو69 لاکھ ڈالر کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہیں تاہم ہارون اخترکاکہنا ہے کہ وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے کے بعد تاندلیاں والا شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے حال ہی میں تاندلیاں والا شوگر ملزکو69 لاکھ ڈالرکی مشکوک ٹرانزیکشن پر انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختربھی اس کیس میں ملوث نکلے ہیں۔ کیس میں غازی اختراور صبا اختر کے نام بھی آرہے ہیں تاہم اس حوالے سے ہارون اختر نے میڈیا کو بتایا کہ تاندلیاں والا شوگرملز25 سال پرانی کمپنی ہے جب یہ کیس بنا تووہ اس وقت کمپنی کے سی اسی او تھے، وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے کے بعد وہ سی اسی او کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

Partly cloudy

24°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 88%
Wind: E at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ