ہیڈلائنز


پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کی جب کہ اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کے فوجی قیادت سے متعلق بیان اور سندھ حکومت کے معاملات اور ملک کی موجودہ صورت سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا جب کہ موجودہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی بھی تجویز دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کوفوری طور پر لاڑکانہ یا سکھر سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑوایا جاسکتا ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 73%
Wind: SE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ