ہیڈلائنز


خواجہ آصف مخالف قرارداد کی اجازت نہ ملنے ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی سے واک آؤٹ

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم اراکین نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہجرت کر کے آنے والوں کو ’جعلی مہاجر‘ کہنے پر ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے خواجہ آصف کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگی تو اسپیکر سندھ اسمبلی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ بجٹ سیشن پر بلائے گئے اجلاس میں قانون کے مطابق کسی اور ایجنڈے پر بات نہیں ہو سکتی جس پر ایم کیو ایم کے اراکان الطاف حسین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے چند روز قبل جالندھر اور لدھیانہ کے علاوہ دیگر علاقوں سے ہجرت کر کے آنے والوں کو ’جعلی مہاجر‘ کہا گیا تھا۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ