ہیڈلائنز


آصف زرداری کے فوج پر تنقیدی بیان پر چوہدری برادران اور شیخ رشید کا سخت درعمل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: فوج سے متعلق بیان پر چوہدری برادران اور شیخ رشید نے بھی سابق صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری کے فوج سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ جوکام سیاستدانوں کے کرنے کے ہیں وہ جنرل راحیل شریف کر رہے ہیں جب کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو عوام تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے، پاک فوج کے مخالفین کے ساتھ آئندہ نہیں چلیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی سابق صدر زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کی لیکن زیرو کبھی ہیرو نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے لوٹ مار اور کرپشن کے اعزاز میں 8 سال جیل کاٹی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے مختلف اپیکس کمیٹیوں میں جو بیانات دیئے اس سے ایسا لگتا تھا کہ سندھ حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی جس پر رینجرز حکام کو انتہائی اقدام اٹھانا پڑا، میں نہیں سمجھتا کہ کراچی سے خیبر تک پی پی پی کا کوئی عمل دخل رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات نہ کر کے بہتر کیا، ان کو پتہ تھا کہ یہ ڈوبتا آدمی ہے ہاتھ پکڑ کر ان کو بھی ڈبوانا چاہتا ہے، میرا خیال ہے کہ رمضان المبارک کے بعد سیاست میں بہت بڑی ہلچل ہونے والی ہے۔

Sunny

17°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 37%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ