ہیڈلائنز


زرداری فوج پر تنقید کے بجائے سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے فوج سے متعلق بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر نے پاک فوج سے متعلق جو زبان استعمال کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے فوج سے متعلق جس قسم کی زبان استعمال کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مینڈیٹ کے مطابق کراچی میں امن و امان لانے پر پر توجہ دینی چاہیئے، آصف زرداری صوبائی حکومت کے معاملات میں شفافیت لائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فوج سے متعلق بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔

Clear

6°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ