ہیڈلائنز


فوج جیسے اہم ادارے پر تنقید انتہائی نامناسب ہے، وزیراعظم نوازشریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فوج پر تنقید انتہائی نامناسب ہے اس سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کے افسران اور جوان آپریشن ضرب عضب میں موثر کردار ادا کررہے ہیں۔  عسکری اور سیاسی قیادت کی ہم آہنگی نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا ہے اور ہم آہنگی کا عمل اسی جذبہ کے ساتھ جاری بھی رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نازک مرحلے پر ہے، اس موقع پر قومی سطح پر اتفاق رائے ضروری ہے، سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، فوج پر تنقید سے ملک کی تعمیر اور ترقی میں خلل ڈالنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سے ملک کو نقصان پہنچے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہماری کردارکشی بند کی جائے اور انہوں نے کردارکشی کی تو سلسلہ شروع ہوجائے گا، پیپلز پارٹی جنگ سے نہیں ڈرتی بلکہ جنگ کرنا ہمیں ہی آتا ہے، ہم نہیں چاہتے ادارے کمزور ہوں۔

 

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ