ہیڈلائنز


کامرہ بیس کے قریب سے مشکوک حالت میں گھومنے والا امریکی شہری گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: کامرہ میں پی اے ایف بیس کے گیٹ نمبر2 کے قریب مشکوک حالت میں گھومنے والے کورین نژاد امریکی باشندے کو حراست میں لے لیاگیا جس کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس کا ویزا بھی ایک ماہ پہلے ختم ہو چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق کورین نژاد امریکی شہری کانامYoughoon معلوم ہواہے جس کے پاس موجودسفری دستاویزات کے مطابق اس کے پاسپورٹ نمبر488848718 پرویزا کی میعاد11 مارچ2015 سے11مئی2015 درج ہے لیکن مذکورہ شخص ویزے کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہواکہ وہ لاہورمیں اچھرہ کے ایک ہوٹل میں مقیم رہا اورلاہور سے پشاور چرچ آیا تھا، پشاورسے واپسی پرکامرہ کے حساس علاقے سے حراست میں لیاگیاہے اوراس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او اٹک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 36%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 20°C / 28°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 26°C Sunny
Tuesday 20°C / 27°C Sunny
Wednesday 23°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ