ہیڈلائنز


وفاقی حکومت کا این جی اوز کی مانیٹرنگ کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیرملکی این اجی اوزکی رجسٹریشن ومانیٹرنگ سمیت دیگرمعاملات کیلیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے تیارکردہ قانون کامسودہ منظوری کیلیے پارلیمنٹ میں لانے کافیصلہ کیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این جی اوز کیلیے قانون کا مسودہ تیارہے اور اس پرایف بی آر،اسٹیٹ بینک،لا اینڈجسٹس، اقتصادی امورڈویژن سمیت دیگر اداروں، وزارتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکی جانب سے آرا بھی دی جاچکی ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق این جی او ’’سیو دی چلڈرن‘‘ نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں اسکے آپریشنز اور دفاتر پیرکے روز بھی بند رہے۔ این جی اوکے ترجمان سعید احمد نے کہاکہ انھیں ابھی تک حکومت کی جانب سے دفاتر دوبارہ کھولنے بارے کوئی احکام وصول نہیں ہوئے۔ این این آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک سیودی چلڈرن خود کو رجسٹرڈ نہیں کروالیتی اس وقت اس پر تلوار لٹکی رہے گی۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 48%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ