ہیڈلائنز


بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف بیانات بھارت کی سیاسی قیادت کی جنگی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ سرتاج عزیز کا 10 ویں سارک یو جی سی ہیڈز کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں نے انتخابات میں ووٹ لینے کے لئے پاکستان مخالف بیانات دیئے، پاکستان مخالف بیانات بھارت کی سیاسی قیادت کی جنگی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عالمی برادری کو پاک بھارت کشید گی کا نوٹس لینا چاہیئے، بھارتی دھمکی آمیز بیانات کا معاملہ بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نوٹس میں لا رہے ہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دوستی ممکن نہیں تو لڑائی بھی نہیں چاہتے، بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن مسائل کے حل کے لئے مذاکرات بھارت کی شرط پر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری سے کچھ لوگ ناخوش ضرور ہیں لیکن پاک چین اقتصادی راہداری کو کوئی خطرہ نہیں، اقتصادی راہداری صرف ایک سڑک نہیں بلکہ اس کے ساتھ کئی منصوبے منسلک ہیں۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ