ہیڈلائنز


ایک ساتھ رمضان اور عید منانے کیلئے وفاق کا صوبائی حکومتوں اور علماءکرام سے رابطہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کیلئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے چاروں صوبائی حکومتوں اور علمائے کرام سے مشاورت شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف حاجی حبیب الرحمان سمیت چاروں صوبائی حکومتوں اور علمائے کرام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا کہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء کا جلد اجلاس بلایا جائے گا اور ان سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تمام مسالک کے علمائے کرام سے بھی مشاورت کی جائے گی جب کہ مسجد قاسم خان کے مہتمم سے بھی رابطہ کر کے ان سے مشاورت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ