ہیڈلائنز


آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا مظہر ہے،وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرخطر محاذ پر لڑکر شہید ہونے والے جوانوں نے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کیا قوم شہدا اور ان کے لواحقین کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، پاکستان کامیابی سے دہشت گردی کا قلع قمع کر رہا ہے جس مقصد کے لئے بیٹوں، شوہروں اور بھائیوں کی قربانی دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 72%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ