ہیڈلائنز


اراضی اسکینڈل، سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی اور امجد کیانی کی نیب میں طلبی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نیب نے اربوں روپے کی اراضی کے مبینہ گھپلو ں پر میجر (ر) کامران کیانی اور بریگیڈیئر (ر) امجد پرویز کیانی کو طلبی کے سمن جاری کیے ہیں، ڈی ایچ اے حکام کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہونے پر ان افراد کو شامل تفتیش کرنے کے لئے سمن جاری کئے گئے ہیں، جس کی منظوری چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے گزشتہ ہفتہ اجلاس کے دوران دی۔ نجی ٹی چینل کے مطابق نیب کو ڈی ایچ اے کی جانب سے ملنے والے درخواست کئی ماہ قبل موصول ہوئی تھی جس کی انکوائری کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی تھی جبکہ اس حوالے سے حساس ادارے بھی نیب سے معاونت جاری رکھے ہوئے تھے ، انکوائری رپورٹ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کی جاچکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈی ایچ اے نے میجر(ر)کامران کیانی اور بریگیڈیئر (ر) امجد کیانی کی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق کمپنی ڈی ایچ اے کو اسلام آباد راولپنڈی کے ساتھ تین ہزار کنال زمین ترقیاتی کام مکمل کر کے سپرد کرنے کی پابند تھی تاہم کمپنی نے ڈی ایچ اے کو جو اراضی فراہم کی وہ ایک معاہدے کے خلاف ٹکڑوں کی صورت میں تھی اور اس کا رقبہ بھی معاہدے کے مطابق پورا نہ تھا ، فراہم کی گئی اراضی شاملات میں شامل اور متنازع تھی اس کی ملکیت واضح نہیں تھی۔ڈی ایچ اے کی درخواست میں الزام عائد تھا کہ ان افراد کو معاہدے کے مطابق اراضی فراہم کرنے کے لئے متعدد مواقع بھی د ئیے گئے تاہم وہ اراضی فراہم کرنے میں ناکام رہے، نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ افراد نے ڈی ایچ اے سے 52 فائلیں لے لی تھیں اور ایک کروڑ 20 لاکھ کے حساب سے یہ فائلیں مارکیٹ میں فروخت کردی تھیں۔ ڈی ایچ اے نے ان کو زمین پوری کرنے کو کہا لیکن یہ اس میں ناکام رہے نہ ہی فائلیں واپس کیں کیونکہ یہ فائلیں مارکیٹ میں بیچی جاچکی تھیں۔ ڈی ایچ اے نے بار بار رابطہ کیا اور نقصان پورا کرنے کا کہا لیکن وہ لیت و لعل سے کام لیتے رہے جس پر ڈی ایچ اے نے نیب راولپنڈی کو تحریری شکایت کی جس کی روشنی میں نیب نے دونوں کو نوٹس جاری کردئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے تحقیقات شروع کیں تو ریٹائرڈ اہم شخصیت کے دونوں بھائیوں کے نام سامنے آئے تھے۔ اس کے بعد چیئرمین نیب نے وفاقی حکومت کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا۔ وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی کہ وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے براہ راست بات کریں۔ اس پر چیئرمین نیب نے آرمی چیف کو ساری صورتحال بتائی۔ ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف نے چیئرمین نیب سے کہا کہ نیب کو مکمل اختیار ہے اور انصاف ہونا چاہیے

Partly cloudy

19°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 43%
Wind: SW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ