ہیڈلائنز


نواز حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام پر ایک اور بجلی گرا دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی نے سبسڈی میں کمی اور صارفین پر ایک تا 4 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد صارفین90 ارب روپے کے ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سبسڈی میں50پیسے تا 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک کمی اور صارفین پر ایک تا 4 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر دیا گیا ہے۔ نیپرا نے مالی سال2014-15ء کے ٹیرف میں بجلی کے نرخ ایک تا 4 فی یونٹ کم کیے تھے۔آن لائن کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے نیپرا کی جانب سے بجلی کے نئے نرخ جاری کر دیے ہیں۔ 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو2یونٹ جبکہ 300یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کیلیے ایک روپے80پیسے فی یونٹ سبسڈی برقرار رہے گی جبکہ زرعی شعبے کیلیے بھی سبسڈی برقرار ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ