ہیڈلائنز


افغانستان کا دشمن ہمارا اور ہمارا دشمن افغانستان کا دشمن ہے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور افغانوں کی سربراہی میں ہونے والے مفاہمتی عمل کی حمایت کریں گے، افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن اور ہمارا دشمن افغانستان کا دشمن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سنجیدہ نوعیت کے مسائل ہیں جو مذاکرات سے ہی حل ہوں گے، بھارتی وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کے بیانات پر پاکستان نے مناسب درعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین پھانسی کی اجازت دیتا ہے اور مجرموں کو پھانسی دینے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، پھانسیوں کے معاملے میں پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہا۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ