ہیڈلائنز


بھارتی وزیراعظم کے بیان کیخلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مذمتی قراردادیں منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔  اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر وزرا کے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے بنگلا دیش میں اعتراف کیا کہ وہ پاکستان توڑنے کی سازش میں شریک تھے، ان کا بیان پاکستان سے اظہار نفرت ہے، جس سے بھارت کے عزائم واضح ہوگئے کہ وہ خطے میں امن نہیں چاہتا، اس کے علاوہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کامرتکب ہے، اقوام متحدہ بھارت کے نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لے۔


اس سے قبل چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس کے دوران قائد ایوان راجا ظفر الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر کرلیا، قراداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان پاکستان کی سلامتی پرحملہ ہے، پاک فوج دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑرہی ہے لیکن مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہے۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل نریندر مودی نے بنگلا دیش میں تقریب سے خطاب کے دوران اعتراف کیا تھا کہ سقوط ڈھاکا میں بھارتی فوجیوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ