ہیڈلائنز


پاکستان مخالف سرگرمیوں پر امریکی این جی او ’’سیودی چلڈرن‘‘ پر پابندی، دفتر سیل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن کو پاکستان مخالف سرگرمیوں پر ملک میں کام کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے تحفظ  کے لئے کام کرنے والی امریکی این جی اوکے غیر ملکی عملے کو 15 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ تنظیم کے اسلام آباد میں قائم دفتر کو بھی سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کی وزارت داخلہ کو بھی  فیصلے پرعمل درآمد کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ غیر ملکی این جی او کی سرگرمیاں ملکی مفاد کے منافی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل  2012 میں بھی  سیو دی چلڈرن پر پابندی لگانے کی سفارش کرتے ہوئے غیر ملکی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا  اورتنظیم پرالزام تھا کہ اس نے اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکا کے لئے جاسوسی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی مالی معاونت اور مدد فراہم کی تھی۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ