ہیڈلائنز


نادرا سے خفیہ معلومات چرا کر عمران خان کو فراہم کی گئیں،، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کا کہنا ہے کہ نادرا کے کچھ ملازمین حساس معلومات چراتے رہے یہاں تک کہ عمران خان کو بھی خفیہ معلومات فراہم کی گئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا نیشنل ڈیٹا بیس کا امین ہے، حکومت اس نادرا کے ادارے کو بہت آگے لے جانا چاہتی ہے اس لیے ادارے سے گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے جب کہ نادرا میں کرپشن بھی ناقابل قبول ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کو کام کرنے کی کھلی چھوٹ دی تاہم کچھ ملازمین حساس معلومات چراتے رہے یہاں تک کہ عمران خان کو بھی خفیہ معلومات فراہم کی گئیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا کسی سیاسی جماعت کی ریکروٹمنٹ ایجنسی نہیں اور نہ ہی اس کے ملازمین کو کسی غیر ملکی سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ