ہیڈلائنز


پاکستان کو دولخت کرنے میں تمام بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرینگے، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے بنگلا دیش کے حوالے سے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی تمام سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ 1971 میں پاکستان کو دولخت کرنے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دورہ بنگلا دیش کے دوران بھارتی وزیراعظم کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے 1971 کی جنگ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا اہل نہیں جب کہ بھارتی وزیر راجیو سنگھ راٹھور کا بیان بھی انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ