ہیڈلائنز


شاہ محمود قریشی اور رانا تنویر کی اسمبلی میں ایک دوسرے کو ’’دیکھ لینے‘‘ کی دھمکیاں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر رانا تنویر نے تلخ کلامی کے دوران ایک دوسرے کو ’’دیکھ لینے‘‘ کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بجٹ اجلاس کی براہ راست کوریج اور ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تو اس دوران وفاقی وزیر رانا تنویر اور شاہ محمود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو دیکھ لینے کی دھمکیاں بھی دیں۔ دونوں ارکان جھگڑنے کے لئے ایک دوسرے کی جانب بڑھے تاہم دیگر ارکان نے ان کے درمیان بچ بچاؤ کرایا اور انہیں ایوان سے باہر لے گئے۔ معاملہ رفع دفع ہونے کے بعد قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے ایوان میں جو رویہ اختیار کیا ہے وہ حکومت میسر نہیں آیا۔ سب کو اپنے بزرگوں کا احترام عزیز ہوتا ہے، کسی کے جذبات مجروح نہ کئے جائیں، ان معاملات میں اپوزیشن ایک ہے ایسے الفاظ واپس لئے جانے چاہئیں، جس پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر ان کسی بات سے شاہ محمود قریشی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 48%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ