ہیڈلائنز


چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو ایک مرتبہ پھر کام سے روک دیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کو ایک مرتبہ پھر کام سے روک دیا ہے۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی اورجسٹس اطہرمن اللہ پرمشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کے خلاف وفاق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فاضل بینچ انٹراکورٹ اپیل کی سماعت تک چوہدری رشید کی چیرمین پیمرا بحالی سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے انہیں کام سے روک دے۔ عدالت عالیہ نے موقف سننے کے بعد چوہدری رشید کو تاحکم ثانی چیئرمین پیمرا کی حیثیت سے کام سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری رشید احمد کو صدر ممنون حسین نے 2013 میں وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر برطرف کیا تھا تاہم  اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہی گزشتہ ماہ چوہدری رشید کو ان کے عہدے پر بحال کیا تھا۔

 

Sunny

24°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ