ہیڈلائنز


پاکستان اور تاجکستان دہشت گردی کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر متفق

Written by | روزنامہ بشارت

دوشنبے: پاکستان اور تاجکستان نے انسداد دہشت گردی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ تاجکستان کے اختتام پر دوشنبے سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معیشت ، تجارت، سرمایہ کاری ، تعلیم ، سائنس ، ثقافت ، ٹرانسپورٹ ، دفاع اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے زمینی اور فضائی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ