ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے سزائے موت یافتہ شفقت حسین کی ڈیتھ وارنٹ کیخلاف اپیل خارج کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی ڈیتھ وارنٹ کے خلاف اپیل خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں شفقت حسین کی ڈیتھ وارنٹ کے خلاف اپیل کی سماعت کی ۔ مجرم کے وکیل ڈاکٹر طارق نے اپنے دلائل میں کہا کہ  آرٹیکل 45 کے تحت معافی ملنا ان کا قانونی حق ہے جس پر چیف جسٹس ریمارکس دیئے کہ اس آرٹیکل کے تحت معافی آپ کا حق نہیں بلکہ یہ صوابدیدی اختیار ہے۔ جینوا کنونشن نے بھی شفقت حسین کی عمر کے تعین کا سوال اٹھایا ہے لیکن عدالت کو قوانین دیکھنا ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے شفقت حسین کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت اس سےقبل بھی نظرثانی درخواست مسترد کرچکی ہے، اس کے پاس دوبارہ نظر ثانی اپیل کو سننے کا اختیار نہیں، 2 بار صدر کے پاس اپیل نہیں بھجواسکتے۔ واضح ر ہے کہ شفقت حیسن کی پھانسی 4 مرتبہ ملتوی ہوچکی ہے، گزشتہ روز جسٹس ناصر الملک نے شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ