ہیڈلائنز


خیبر پختونخوا میں دوبارہ انتخابات کرانا گڈا گڈی کا کھیل نہیں، چیف الیکشن کمشنر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد نے خیبرپختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کے عمران خان کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دوبارہ انتخابات کرانا گڈا گڈی کا کھیل نہیں۔ خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بے ضابطگیوں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت کی سماعت ہوئی اس موقع پر ڈی پی او اور ڈی سی او نوشہرہ پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جسٹس  (ر) سردار رضا نے صوبے میں دوبارہ انتخابات کرائے جانے کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے روز پولیس انتظامیہ کے کنٹرول میں تھی جس نے الیکشن کمیشن کا ساتھ نہیں دیا جب کہ انتظامیہ کی جانب سے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی اس لئے ری الیکشن کرانے والوں کا علاج کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی الیکشن میں خیبرپختونخوا پولیس کی آنکھیں بند تھیں جب کہ ، سندھ پولیس نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دیا لیکن خیبرپختونخوا پولیس اس میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ  خیبرپختونخوا میں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے اور نوکری خدا کے ہاتھ میں ہے، کسی خٹک، بنگش یا سید کے نہیں۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 51%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ