ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے شفقت حسین کی سزا پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس ناصر الملک نے شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہیں۔  تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نےشفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ اس دوران مجرم کے وکیل ڈاکٹر طارق نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو آج پھانسی دی جانی تھی لیکن انہیں اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا کہ اس کی سزا پر عمل روک دیا گیا ہے۔ جس پرجسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ شفقت حسین کی پھانسی روکنے کے حوالے سے عدالت نے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا۔عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ کل تک معلوم کیا جائے درخواست گزارزندہ ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ  شفقت حسین کو 2004 میں 7 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی،سانحہ پشاور کے بعد اس کا نام اس فہرست میں شامل تھا جنھیں سب سے پہلے پھانسی دی جانی تھی تاہم شفقت کی پھانسی 4 مرتبہ ملتوی ہوچکی ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ