ہیڈلائنز


گلگت بلتستان انتخابات، مسلم لیگ (ن) نے 24 میں سے 12 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد/گلگت: مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 12 پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ دو حلقوں میں اس کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین نے 2 ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف ، جے یو آئی اور آئی ٹی پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

انتخابات میں پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ  سمیت کئی سابق وزراء بھی ہار سے دوچار ہوئے۔ جن میں سابق وزیر خزانہ علی اختر، وزیر زراعت شیخ نثار حسین، سابق وزیر زکوٰۃ نصیر خان اور سابق مشیر وزیراعلیٰ آفتاب حیدر بھی شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے 17 سیاسی جماعتوں سمیت 268 امیدوار مد مقابل ہوئے جب کہ 7 اضلاع میں  1143 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے اور قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، وفاقی حکومت کی طرف سے فوج، رینجرز اورگلگت بلتستان اسکاوَٹس کے6ہزارسے زیادہ اہلکارسیکیورٹی پرتعینات کیے گئے، پاک آرمی کے 8 یونٹس کے جوانوں کو تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا جب کہ ضلع گلگت میں دفعہ144 نافذ تھی اورعوامی اجتماعات، ریلیوں، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نعرے بازی اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پرمکمل پابندی عائد  تھی۔ پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات فوجی افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے تھے جب کہ امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے 112 سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ