ہیڈلائنز


گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد/گلگت: گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے 17 سیاسی جماعتوں سمیت 268 امیدوار مد مقابل ہیں جب کہ 7 اضلاع میں  1143 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 6 لاکھ 68 ہزار 364 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے فوج، رینجرز اورگلگت بلتستان اسکاوَٹس کے6ہزارسے زیادہ اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہوں گے۔ پاک آرمی کے 8 یونٹس کے جوانوں کو تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ ضلع گلگت میں دفعہ144 نافذ کی گئی ہے اورعوامی اجتماعات، ریلیوں، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نعرے بازی اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پرمکمل پابندی عائد  ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات فوجی افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جب کہ امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے 112 سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 51%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ