ہیڈلائنز


عمران خان کے تبصرے سے لگتا ہے انہوں نے بجٹ پڑھا اور سمجھا ہی نہیں، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان تبصرہ کرنے سے قبل بجٹ پڑھ اور سمجھ تو لیں بجٹ کے بعد قیمتوں، کرایوں اور بلوں میں آنے والا استحکام خان صاحب کی ہر تنقید کو بلاجواز ثابت کردے گا۔ وفاقی بجٹ کے حوالے سے عمران خان کی نیوز کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پرویز رشید کا  کہنا تھا کہ  عمران خان کے تبصرے سے لگتا ہے انہوں نے بجٹ پڑھا اور سمجھا ہی نہیں ۔۔ بجٹ میں کسی بھی فیصلے سے روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، البتہ تنخواہ اور پنشن وصول کرنے والوں کی آمدنی میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ضرور ہو گی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے خدمت کی سیاست کی اور عمران نے لاقانونیت کی، وفاق نے خیبر پختونخوا کیلئے بھی فراخ دلانہ پیکج فراہم کیا ہے،عمران خان اس پیکیج سے مستفید ہوں، بے شک وہ وفاقی حکومت کا شکریہ بھی ادا نہ کریں۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ