ہیڈلائنز


مسلمانوں پر ظلم کی انتہا سےدہشتگردی کیخلاف جاری جنگ متاثر ہوگی، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے اور اس پر آنکھیں بند نہ کریں۔ اپنے بیان میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پرعالمی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، مسلمانوں پر ظلم کی انتہا سےدہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور کابینہ نے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر اظہار تشویش کیا جب کہ کل ہونے والے اجلاس کے دوران بھی اس مسئلے پر بات کی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے روہنگیا مسلمانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اسپیشل کمیٹی قائم کردی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور امورخارجہ کے معاون خصوصی طارق فاطمی شریک ہوں گے جس میں روہنگیا مسلمانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 76%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ